سندھ حکومت پیپلز پارٹی کے مفادات کی نگران بنی ہوئی ہے،ایم کیو ایم

پیر 04 دسمبر 2023ء

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں سندھ کی نگراں حکومت پیپلز پارٹی کے مفادات کی نگراں ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے بہت اُمید ہے لیکن یقین نہیں آ رہا، الیکشن کمشنر سندھ پیپلز پارٹی کے حلف یافتہ کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ ہاؤس پیپلز پارٹی کے مفادات کے نگراں کا مرکز ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تمام اعتراضات منظور اورحلقہ بندی میں غلطی کو اور بگاڑ دیا گیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے حلقہ بندی میں غلطیوں پر جائز اعتراض دیے، ان میں سے ایک قبول نہ ہوا، پیپلز پارٹی نے سندھ کے اختیار اور وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، کھربوں روپے کی کرپشن اور بدعنوانی کی۔ رہنماء ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیہ ٹاؤن میں ہماری سیٹ نکلتی ہے، بلدیہ ٹاؤن کے حصے سعید آباد کو نکال کر کیماڑی میں ڈال دیا گیا، بلدیہ حلقہ کو کمزور کر کے زبردستی کیماڑی میں ڈال دیا گیا، ہم نے یہ سب چیف الیکشن کمشنر کو بتایا، ان سے ہماری آخری اُمید ہے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر