جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب دے دیا

پیر 04 دسمبر 2023ء

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔کہتے ہیں میں نے 2 آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہیں، میری دونوں آئینی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے جواب میں کہا ہے کہ میری استدعا ہے کہ میرے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لیا جائے، میری آئینی درخواستیں 3 رکنی کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں۔ میری درخواستوں پر تاحال نمبر نہیں لگایا گیا، اسسٹنٹ رجسٹرار نے پوچھا میں اپنی درخواست کی پیروی چاہتا ہوں یا نہیں؟رجسٹرار کو اختیار نہیں کہ آئینی درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ قانون کے مطابق ججز کی 3 رکنی کمیٹی ہی درخواست کا جائزہ لے سکتی ہے، میرے وکیل نے کبھی نہیں کہا تھا الزامات واضح ہونے کے بعد قانونی اعتراض نہیں کریں گے، میری سپریم کورٹ تعیناتی کی مخالفت والے اعتراض پر چیف جسٹس نے وضاحت کی تھی، چیف جسٹس کی وضاحت کے بعد صرف اس اعتراض سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ اعتراض واپس یہ سمجھ کر لیا تھا کہ جوڈیشل کونسل غلطی تسلیم کرتے ہوئے شوکاز واپس لے گی، 20 نومبر کو دائر پہلی آئینی درخواست کی بھرپور پیروی کروں گا۔ جسٹس مظاہرنقوی نے جواب کی نقول چیف جسٹس، جسٹس سردارطارق اور جسٹس اعجازالاحسن کو بھی بھجوائی ہے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی