سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر قانونی طور پر قرض دینے والی 150 ایپس بند کرادیں

اتوار 03 دسمبر 2023ء

سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے قرض دینے والی 150 غیر قانونی موبائل ایپس بند کرادیں۔چیئرمین ایس ایس سی پی عاکف سعید کہتے ہیں گمراہ کن سرمایہ کاری ایپس کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عاکف سعید کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی نے150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند کرائی ہیں، یہ غیر قانونی ایپس صارفین کو ڈیجیٹل قرضے دینے کا غیر قانونی کاروبار کر رہی تھیں، سوشل میڈیا پر گمراہ کن سرمایہ کار ا یپس کے خلاف کارروائی کرتے رہیں گے، عوام سرمایہ کاری سے قبل ایس ای سی پی جی ویب سائٹس سے معلومات ضرور لیں ایس ای سی پی غیر قانونی سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم سے مسلسل آگاہ کرتا رہتا ہے۔ چیئرمین ایس ایس سی پی کا کہنا تھا کہ عوام میں مالیاتی فیصلہ سازی بارے شعور پیدا کرنے کے لیے ایس ای سی پی نے جمع پونجی کے نام سے وسیع آگہی پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد افراد کو باخبر مالی فیصلے کرنے کے لیے ضروری معلومات فراہم کرنا اور ان کی مالی خواندگی کو بہتر بنانا ہے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے