مردان،سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،اہم دہشتگرد کمانڈر گرفتار

هفته 02 دسمبر 2023ء

سیکورٹی فورسز کی مردان میں بڑی کامیابی ، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کےباعث پشاور دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا ۔ گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے۔ دہشت گرد کی نشان دہی پر ضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولا بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمدکر لیا گیا ہے ، ٹی ٹی پی کے دہشت گرد آنے والے دنوں میں پشاور میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کو کامیاب آپریشن کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ پاک فوج کسی صورت بھی کسی ملک دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان