انسداد دہشتگردی کی کثیر القومی مشق اختتام پذیر

پیر 27 نومبر 2023ء

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں کثیر القومی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں کا انعقاد، دو ہفتے پر محیط تربیتی مشقوں فجر الشرق پنجم میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کی شرکت،، آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں کثیر القومی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، دو ہفتے پر محیط تربیتی مشقوں فجر الشرق پنجم میں برادر ممالک کی سپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی، فجر الشرق پنجم پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف مشقیں کیں، ان مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے مختلف پہلوئوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، مشقوں کے درمیان شریک ممالک کے دستوں نے بھرپور جوش اور جذبے کا مظاہرہ کیا،،




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا