190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ریمانڈ،تحریری فیصلہ جاری

هفته 18 نومبر 2023ء

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، حکمنامہ میں عدالت کاکہنا ہے کہ نیب کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔عدالت نے جمعہ کے روز اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت کی تھی۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام