موہنجوڈارو کے آثار قدیمہ سے مرمت کے دوران نادر سکے بر آمد

جمعه 17 نومبر 2023ء

موہنجو دڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے 5 کلو سے زائد قدیم سکے برآمد ہوگئے۔تحقیق کےلئے لیبارٹری منتقل کر دیئے گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر موہنجو دڑو شاکر شاہ کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کی دیوار کی مرمت کے دوران پیتل کے سکے ملے ہیں، جن کا وزن 5 کلو سے زائد ہے۔ شاکر شاہ کے مطابق ایک صدی بعد موہنجو دڑو سے پہلی بار بڑی تعداد میں سکے برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد سکوں کو مزید تحقیق کےلئے لیبارٹری منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں 1922 میں کھدائی کے دوران 360 سکے برآمد ہوئے تھے،اسکے بعد پہلی دفعہ موہنجو دڑو سے سکے بر آمد ہوئے ہیں سندھ میں واقع موہنجو دڑو کے آثار قدیمہ کا شمار دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں کیا جاتا ہے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار