امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قطر میں حماس کے سربراہ اسمعیل ہانیہ سے ملاقات

اتوار 12 نومبر 2023ء

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات،19 نومبر کو لاہور غزہ مارچ سے خطاب کی دعوت بھی دی ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق اور اسمعیل ہانیہ کی ملاقات میں حماس کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی، اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر امیر جماعت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم کا فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےاسماعیل ہنیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کو 19نومبر کو لاہور میں غزہ مارچ میں خطاب کی دعوت بھی دی۔ ترجمان کے مطابق سراج الحق 6 روزہ دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں، 6 روز میں سراج الحق نے ایران، ترکیہ اور قطر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ‏امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔