کسی کو سیاست سے مائنس کرنا مسلم لیگ ن کا ایجنڈا نہیں،خواجہ سعد رفیق

اتوار 12 نومبر 2023ء

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءخواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ کسی کو مائنس کرنا مسلم لیگ ن کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خواجہ سعد رفیق کا کہنا اتھا کہ بہادر آباد ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات میں کراچی اور بلدیاتی نظام پر بھی بات ہوگی۔ سابق وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دہائیوں تک کراچی شہر پر توجہ نہیں دی گئی، سماجی تعلق ٹوٹنا نہیں چاہیے اور رابطے قائم رہنے چاہئیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ رہے لیکن بات چیت بھی کریں، پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست کو گندا کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف 14 نومبر کو بلوچستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، ساری جماعتوں سے ہمارے اچھے تعلقات رہے ہیں، ان جماعتوں سے ملیں گے جہاں ہمارا سیاسی اتحاد ہوسکتا ہے۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو تربیت دینا ضروری ہے اور انہیں گالم گلوچ سے دور رکھنا ہے، جس طرح ہم نے کراچی میں امن قائم کیا بلوچستان میں بھی امن قائم کریں گے، نواز شریف کے دورۂ بلوچستان کے موقع پر کچھ لوگ ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں فرسٹریشن ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو کھنڈر بنا دیا گیا، نواز شریف نے گرین لائن کا تحفہ کراچی کو دیا اور کے فور پر بھی کام کیا، کراچی میں امن و امان کی بحالی کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن قریب آتا ہے تو سیاستدان باتیں کرتے ہیں، ہمارے والے بھی کرتے ہیں، کس نے کیا فرمایا یہ سیاسی بیان آتے جاتے رہیں گے، فنکشنل لیگ سے ابتدائی بات ہوئی ہے کوشش ہے کثیر جماعتی اتحاد بنایا جاسکے، ہمارا فوکس منشور بہتر کرنے اور منشور پر ووٹ مانگنے پر ہے۔ کوئی ایک ادارہ یا جماعت اکیلے اس ملک کو بہتر نہیں کرسکتی، ملک دیوالیہ ہوگیا تھا اس کو ہم نے نکالا، الیکشن تک سیاستدانوں کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات آتے رہیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا۔کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے ساتھ پہلے ہی طے ہوگیا تھا کہ مل کر الیکشن لڑیں گے، اس بار ہمارا پورا فوکس سندھ پر ہے، ہم نے اپنے دور میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو مکمل سپورٹ کیا تھا




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ