پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان مسٹر اولمپیا مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

هفته 11 نومبر 2023ء

پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان نوید بٹ نےمسٹر اولمپیا مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے لاس ویگاس میں مسٹر او لمپیا کے مقابلے میں فزیکل چیلنج کیٹیگری میں پاکستان کے نوید بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ نوید بٹ بچپن میں پولیو کا شکار ہوئے لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور تن سازی میں محنت کرکے نام کمایا۔ گولڈ میڈل جیتنے پر نوید بٹ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پانچویں مرتبہ مسٹر اولمپیا میں میڈل جیتا ہے۔ انفرادی طور پر محنت کی اور ملک کا نام روشن کیا جس کی بہت خوشی ہے، مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں