جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسمعیل ہانیہ سے ملاقات

اتوار 05 نومبر 2023ء

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے قطر میں ملاقات کی،مسئلہ فلسطین پر رہنماؤں میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں مظالم ڈھا رہاہے،ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ بچوں اور خواتین کے خون سے رنگ ہوئے ہیں ، وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ ملاقات میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیل مظالم کیخلاف متحد ہو جائے،انسانی حقوق کے عویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں ،امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی امداد کیلئے میدان میں نکلے،حماس رہنما کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں،کشمیر اور فلسطین پر مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ واضح رہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ گزشتہ روز قطر پہنچے۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام