میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،اہم دفاعی اثاثے محفوظ

هفته 04 نومبر 2023ء

پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گردوں کا علی الصبح حملہ، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنادیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی میں اہم دفاعی اثاثے محفوظ رہے، تین دہشت گرد مارے گئے،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گردوں نے علی الصبح حملہ کیا، جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا، دہشت گرد حملہ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت اور موثر جوابی کارروائی کرکے اہم دفاعی اثاثوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا، حملے کے وقت سیکیورٹی اہلکاروں نے غیرمعمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو بیس میں داخل ہونے سے روکا اور ہلاک کردیا جبکہ باقی 3 دہشت گردوں کو محدود کر دیا گیا، تاہم، حملے کے دوران، پہلے سے گراؤنڈ کئے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا، علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے، ترجمان کے مطابو پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،،




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات