ہر ایک پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی اہم ہے،سمجھوتے کہ اجازت نہیں دی جا سکتی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

جمعرات 26 اکتوبر 2023ء

پچیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی آرمی چیف سے ملاقات،جنرل عاصم منیر کہتے ہیں ہر ایک پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو کے دورے کے دوران پچیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو بین الاقوامی اور علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،شرکاء نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات بھی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے ادارے دشمن قوتوں کی مسلسل کوششوں کے باوجود دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں،پاکستانی عوام کے مسلسل تعاون سے انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی جنرل عاصم منیر کا۔کہنا تھا کہ دانشوروں اور سول سوسائٹی کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری عوام، خصوصی طور پر نوجوان نسل پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف جاری پروپیگنڈہ کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور اس کا مقابلہ کریں،ہر ایک پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی“ آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں جس نے امن اور استحکام کے حصول کے لیے بہت سی آزمائشوں کو برداشت کیا




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟