غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف یکم نومبر سے کارروائی کا آغاز ہوگا،56179 افغان شہری وطن واپس جا چکے

هفته 21 اکتوبر 2023ء

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لئے دی گئی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ،31 اکتوبر کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے قوانین کے مطابق کارروائی کریں گے، وفاقی حکومت نے یکم اکتوبر کو ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی جس میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 17 لاکھ افغان شہری بغیر کسی ثبوت اور رجسٹریشن کے رہائش پذیر ہیں ،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد پاکستان میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ ہیں،جس کے پیش نظر غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی افراد کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا،جس کے بعد ان افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی دوسری جانب وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ،20 اکتوبر کو 4423 افغان شہری وطن واپس گئے جن میں 1341 مرد،986 خواتین اور 2096 بچے شامل ہیں،جبکہ مجموعی طور پر56179 افغان شہری اب تک واپس جا چکے ہیں




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟