پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

بدھ 18 اکتوبر 2023ء

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کو بڑھانا ہے۔ ویپن سسٹم لانچنگ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کامقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرا میٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا,چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔ ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے صدر، وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹیجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟