مہمند ڈیم کیس،سپریم کورٹ نے واپڈا کے فریق بننے کی درخواست منظور کرلی

منگل 17 اکتوبر 2023ء

مہمند ڈیم تعمیراتی کمپنی کی ٹیکس استثنیٰ کیلئے دائر اپیلوں پر سماعت، سپریم کورٹ نے مقدمہ میں واپڈا کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی جسٹس یحییٰ افریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، ایف بی آر کے وکیل نے کہا ٹیکس استثنیٰ 25 ویں ترمیم سے پہلے فاٹا میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ہی مل سکتا ہے، جسٹس یحییٰ افریدی نے ریمارکس دیئے یہ آئینی شق کی تشریح کا معاملہ ہے،اٹارنی جنرل کو سنے بغیر معاملہ حل نہیں ہوگا، عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا،عدالت نے ایف بی آر کو آئندہ سماعت تک واپڈا کیخلاف ٹیکس ریکوری کی کارروائی سے روک دیا، کیس کی مزید سماعت 15 دن تک ملتوی کردی گئی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم