نیب کیسز،چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

بدھ 11 اکتوبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی نے دونوں نیب ریفرنسز میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کردیں۔ وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے 10 اگست 2023 کو چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔ دریں اثناء نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان دونوں ریفرنسز میں گرفتاری ڈالے جانے کا خدشہ ہے۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 10 اگست 2023 کے فیصلے پر عملدرآمد معطل قرار دے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کو مرکزی درخواستوں پر فیصلے تک گرفتار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف