ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

هفته 07 اکتوبر 2023ء

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔ پاک بحریہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی،تقریب کے دوران سبکدوش نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان نئے ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔ تقریب کے دوران ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا شرکا سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پاک نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بہت اعزاز تھا، پاک بحریہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے اور پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل میں زندگیوں پر بہت گہرا عمل دخل ہو گا، ہمارے لیے مستقبل کے چیلنجز سامنے رکھتے ہوئے صلاحیت بڑھانا ناگزیر ہے۔ان کہنا تھا پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے، بلیو اکانومی کسی بھی ملک کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار