بھگوڑے یوٹیوبر عادل راجہ کی ایک اور مبینہ آڈیولیک،بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے رابطے اور انکشافات

جمعه 06 اکتوبر 2023ء

ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے یوٹیوبر کی انڈین را سے جڑے روہت شرما سے ہوش ربا مُبیّنہ خفیہ بات چیت کی ایک اور آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تفصیلات کے مطابق مُبیّنہ آڈیو میں روہت شرما بھگوڑے یوٹیوبر سے پاکستان سیکورٹی کے معاملات پر خفیہ معلومات لے رہا ہے ،دوسری کال میں روہت شرما اور بھگوڑا یوٹیوبر نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے بارے میں خفیہ بات چیت کر رہے ہیں مبینہ آڈیو میں روہت شرما کہتا ہے کہ شائد فیڈرل کیبینٹ نے ایمرجنسی لگانے کے لیےبولا ہے یہ کنفرم نہیں ہو رہی، جس کے جواب میں بھگوڑا یو ٹیوبر کہتا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل میں چیئرمین جوائنٹ چیف، ائیر چیف اور نیول چیف نہیں مان رہے، دوسری کال میں روہت شرما بگوڑے یوٹیوبر سے پاکستان کے اندرونی معاملات پر پوچھ رہا ہے روہت شرما پوچھتا ہے کہ کیا پاکستان آرمی ٹیک اوور کر سکتی ہے، مجھے ایسی خبریں مل رہی ہیں، جس کا جواب بھگوڑا یوٹیوبر دیتے ہوئے کہتا ہےکہ وہ دھمکی تو ضرور دے رہے ہیں کے ٹیک اوور کرنا ہے، سپریم کورٹ کو وہ دھمکی دے رہے ہیں کے ہم ٹیک اوور کر لیں گے، آرمی چیف کا پلان بھی ہے کہ میں کسی طرح ٹیک اوور کر لوں، کال ثابت کرتی ہے کے بھگوڑا یوٹیوبر باقاعدہ طور پر بھارتی را کے ساتھ رابطے میں ہے،‏یہ بھگوڑا یوٹیوبر پہلی کال میں بھی اپنے سارے برطانیہ کے معاملات بھارتی را کے لوگوں سے طے کرتے سنا گیا،‏ بھگوڑا یوٹیوبر بھارتی را کے لوگوں سے ہر وقت رابطہ میں رہتا ہے اور ان سے اپنے کیسز کے لئے بطور سکیورٹی پیسے مانگتا ہے بھگوڑا یوٹیوبر راجہ عادل ملک دشمن یوٹیوبر بھارتی را سے ملکر پاکستانی پریمئر انٹیلیجینس ایجنسی کے خلاف سازش کے لئے برطانیہ میں موجود بھارتی ایجنسی را کے کارندوں کے نمبر بھی مانگتا رہتا ہے ،پہلی کال میں روہت شرمابھگوڑے یوٹیوبر کو برطانیہ میں آئی ایس آئی کے خلاف سازش کے لئے لارڈ ریمی رینجر نامی بندے سے ملنے کا کہتا سنا جا سکتا ہے،یہ خفیہ بات چیت اس بات کا ثبوت ہے کے یہ ملک دشمن پاکستان کے راز ملک دشمن ایجنسیز کو بیچتا ہے پہلی آڈیو میں بھی بھگوڑا یوٹیوبر روہت شرما سے پیسے مانگتے اور لارڈ ریمی رینجر سے خفیہ تعلق بناتے سنا گیاپہلے بھی یہ شر پسندبھگوڑا یوٹیوبر آئے دن ملک اور آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹا، من گھڑت پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے ،۹ مئی کے شر پسند واقِعات میں بھی یہ ملک دشمن باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو اکساتا رہا اور شر پسندوں کو فساد کے لئے اکساتا رہا ذرائع کے مطابق شر پسند یوٹیوبر بھگوڑا ملک دشمن ایجنسیوں سے خفیہ تعلقات پکڑے جانے پر اپنا جھوٹا پروپیگنڈا چلانے کے لئیے اپنے ہینڈلرز سے مزید پیسے بھی مانگ رہاہے#غداروں_کا_مہاراجہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،ایسے ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گھٹھ جوڑ بہت سارے سوالوں کو جنم دیتا ہے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم