پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری،سنیئر افسران کا پینل وزارت دفاع کو بھجوادیا گیا

منگل 26  ستمبر 2023ء

*پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبر کو سبکدوش ہوجائیں گے،* پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے تقرر کیلئے پاک بحریہ کے پانچ سینئر افسران کا پینل وزارت دفاع کی جانب سے بھجوا دیا گیا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمری کی رعشنی میں 23ویں سربراہ کا تعین کریں گے،، *پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تعنیاتی کیلئے تیاریاں شروع* کردی گئی ہیں، *پاک بحریہ کے موجود سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبر کو سبکدوش ہوجائیں گے* ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں، پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے، ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے پانچ افسران کا پینل وزارت دفاع کو بھجوا دیا گیا، وزارت دفاع نے حتمی انتخاب کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی، وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف سینئر ترین آفیسر ہیں، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی دوسرے نمبر پر ہیں، کمانڈر نیول سٹریٹجک فورسز وائس ایڈمرل عبدالصمد تیسرے نمبر پر ہیں، کمانڈر کوسٹل ایریا وائس ایڈمرل راجہ ربنواز چوتھے نمبر پر ہیں، پانچویں پر پاکستان فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل فیصل عباسی ہیں،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار