سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پھر گرفتار،ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

هفته 16  ستمبر 2023ء

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چوہدری پرویز الہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ دہشتگردی کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں قید چوہدری پرویز الٰہی کو رہائی سے پہلے ہی اینٹی کرہشن پنجاب نے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد چوہدری پرویز الہی کو جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا جہاں انہیں ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا اور لاہور منتقلی کیلئے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔ اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کو سیل کردیا گیا اور میڈیا نمائندگان کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کا میڈیکل کرانے اور کل تک لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کے اہلکار چوہدری پرویز الہی کو جوڈیشل کمپلیکس سے لے کر لاہور روانہ ہوگئے گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی بیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔ مچلکے جمع نہ ہونے کے باعث چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کی روبکار جاری نہیں کی گئی تھی۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل میں سے ہی حراست میں لے لیا تھا۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار