جوڈیشل حملہ کیس،چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم

جمعه 15  ستمبر 2023ء

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت انسدادہشگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔چوہدری پرویز الہی کے وکلا بابر اعوان اور سردار الرازق عدالت میں پیش ہوئے۔چوہدری پرویز الہی کے وکلا کی جانب سے مختلف عدالتی فیصلوں کی کاپیاں عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ایف آئی آر کے درج ہونے کے 6 ماہ بعد پرویز الہی کا نام ڈالا گیا۔اس کیس میں نامزد ملزماں اسد عمر،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر تمام کی ضمانتیں منظور کی جا چکی ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ پرویز الہی کی ضمانت منظور کی جائے۔جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے پرویز الہی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اوپن کورٹ میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی سے دوران ریمانڈ کچھ برآمد نہیں ہوا۔ پرویز الہٰی سے مزید تفتیش بھی نہیں ہونی، ایف آئی آر میں بھی پرویز الہٰی نامزد نہیں ہیں۔عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار