افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،افغان عبوری حکومت کی یقین دہانی،طورخم بارڈر کل کھلنے کا امکان

جمعرات 14  ستمبر 2023ء

افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،افغانستان کی عبوری حکومت نے پاکستان کو یقین دہانی کرادی،طورخم بارڈر کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں انسانی بنیادوں پر کھولے جانے کا امکان تفصیلات کے مطابق افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستانی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کارروائیوں کےلئے استعمال نہیں ہوگی،افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے انسانی بنیادوں پر طورخم بارڈر کھولنے کی درخواست بھی پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کی جس۔کے بعد امکان ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طورخم کراسنگ پوائنٹ دوبارہ کھول دیا جائے گا واضح رہے کہ افغان سرزمین سے مسلسل پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد گزشتہ کئی روز سے طورخم کراسنگ پوائنٹ بند ہے اور پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران نہ صرف سرحد پار سے فائرنگ کے واقعات اور حملوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا بلکہ اسکے ساتھ واضح کیا تھا کہ پاکستان تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد طورخم بارڈر کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے