اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا سرکاری نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع،ستر ارب روپے کے واجبات

بدھ 13  ستمبر 2023ء

بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی کاروائیوں کا فیصلہ،فیلڈ فارمیشنز کو فہرستیں فراہم،بلاتفریق کارروائی کی ہدایات،آزاد کشمیر اور وفاقی ادارے ستر ارب روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے آئیسکو نے بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ سرکاری نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا ہے، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سرکاری و پرائیویٹ نادہندگان کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں ،جبکہ پرائیویٹ اور سرکاری ناہندگان کے خلاف بھی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے،تمام فیلڈ فارمیشنز کو آئیسکو ہیڈ آفس سے ڈیفالٹرز کی لسٹیں فراہم کر دی گئیں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی دستاویز کے مطابق آزادکشمیر سمیت وفاقی ادارے آئیسکو کے 70ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں،جبکہ صوبائی ادارے آئیسکو کے 50 کروڑ روپے کے ڈیفالٹرز نکلے، دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ آزاد کشمیر کے ذمہ 60 ارب 70 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے،جبکہ وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے 3 ارب روپے کا نادہندہ ہے،کینٹ بورڈ چکلالہ آئیسکو 1 ارب پ15 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے،پاک سیکرٹریٹ 87کروڑ، پارلیمنٹ لاجز12 کروڑروپے کا نادہندہ ہے آئیسکو ریکارڈ کے مطابق وفاقی ہسپتال آئیسکو کے 37کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں،وفاقی پولیس آئیسکو کی 17 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے،واسا آئیسکو کے 17 کروڑ روپے اور پنجاب جیل 3 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں،راولپنڈی کینٹ 25 کروڑ روپے، پی ڈبلیو ڈی 25 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے، جبکہ دیگر سرکاری ادارے بھی اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ