احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی۔

منگل 12  ستمبر 2023ء

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی سماعت کےدوران وکیل لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی نےچیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے، ان کے پاس اپنے شوہر سے ملنے کا ہفتے میں ایک ہی دن ہوتا ہے، نیب نے بھی بشریٰ بی بی کو آج طلبی کا نوٹس بھیجا ہوا ہے، وہ پہلے بھی نیب دفتر پیش ہوچکی ہیں۔ سماعت کے دوران وکیل انتظارپنجوتھا نے کہا کہ نیب کو ہدایات جاری کریں کہ تاریخ میں تعاون کرلیا کریں، اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کی جانب سے طلبی کا پہلے بتانا ضروری نہیں ہوتا، بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں فی الحال گرفتاری درکار نہیں۔ لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ احتساب عدالت ڈائریکشن جاری کرے کہ اگرنیب کوگرفتاری درکار ہوتوپہلے عدالت سے اجازت لی جائے۔ کیس کی سماعت لطیف کھوسہ نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں درخواست ضمانت دائرکی اور مؤقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی کی اگرگرفتاری مطلوب ہو تو پہلےآگاہ کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں26 ستمبر تک ضمانت میں توسیع کردی اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 26 ستمبرتک ضمانت منظور کرلی جس کے بعد بشریٰ بی بی جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوگئیں۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار