بچوں سے فون پر بات کرانے کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی

پیر 11  ستمبر 2023ء

سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے بچوں سے فون پر بات نہ کرانے پر سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی درخواست ایڈووکیٹ شیراز رانجھا نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیلیفون پر انکے بچوں سے بات نہیں کرائی گئی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے فون پر بات کرانے کا حکم جاری کیا تھا، درخواست کی استدعا کی گئی ہے کہ اٹک جیل سپرنٹینڈنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انکی واٹس ایپ پر بچوں سے بات کرائی جائے درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریٹنڈنٹ اٹک جیل نے کہا کہ ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ہے اسلئے فون یا واٹس ایپ پر بات نہیں کراسکتے اور نہ ہی بیرون ملک بات کراسکتے ہیں حالانکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت فون پر بات کرانے میں کوئی قدغن نہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں