سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر پیش رفت نہ ہوسکی،سماعت ملتوی

هفته 02  ستمبر 2023ء

سائفر کیس میں ہائیکورٹ میں خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق دوران سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ میں آپ کی طرف سے جیل ٹرائل اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے، پہلے اس پر فیصلہ آنے دیں۔ اسکے کے بعد ضمانت کے معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ آپ ضمانت کی درخواست واپس لے لیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ دائر کردیں۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟