دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہونگے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

بدھ 23  اگست 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان کے علاقے شیروانگی کے علاقے کا دورہ، کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہوں گے،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ کے قریب شیروانگی کے علاقے کا دورہ کیا، اس جگہ گذشتہ روز چھ بہادر جوان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو موجودہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعدازاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کیخلاف کوششوں میں ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی بحالی تک ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہوں گے، قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔