آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

منگل 22  اگست 2023ء

صدر مملکت کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل واپس کرنے کے بیان کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت کے بیان کے مطابق انہوں نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بلوں کی منظوری نہیں دی،صدر مملکت کے بیان کے بعد بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، امکان ہے کہ دونوں قوانین کے تحت ہونے والی قانونی کارروائی برقرار نہیں رہ سکے گی،یہ امکان بھی ہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی قوانین کے ملزمان بری ہوجائیں گے،مشکوک نوعیت کی قانون سازی آئین کے آرٹیکل 4 کے منافی ہے،دونوں قوانین حساس نوعیت کے ہیں جن سے عام عوام کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ سپریم کورٹ سے 10 دن میں معاملے پر رہنمائی کیلئے رجوع کرے،درخواست پر فیصلے تک دونوں قوانین پر عملدرآمد معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے