شاہ محمود قریشی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے،کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اتوار 20  اگست 2023ء

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ایک روزہ ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے میڈیا اور غیر متعلقہ افراد کو عدالت سے نکال دیا اور کہا کہ سماعت ان کیمرہ کی گئی،سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا بعد ازیں ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت شاہ محمود قریشی کو ایک روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو کل اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا انکی گرفتاری سائفر کی تحقیقات کےلئے عمل میں لائی گئی تھی




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی