پاکستان تحریک انصاف کا 90 دن میں انتخابات کے انعقاد کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

هفته 19  اگست 2023ء

پاکستان تحریک انصاف 90 دن میں انتخابات اورمردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے کور کمیٹی امانت میں خیانت نہیں کرے گی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عثمان ڈارکی فیکٹری سیل کردی گئی جس سے ڈھائی ہزار خاندان بیروزگار ہوگئے، عثمان ڈار کی والدہ اور بہنوں کے ساتھ جوسلوک کیا گیا اس کا کوئی جواز نہیں بنتا، رات دو بجے بچیوں کو سڑک پر لاکھڑا کرنا کون سی روایات ہیں؟محسن لغاری کے بچے کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیا موجودہ حالات لیول پلینگ فیلڈ ہیں؟ پی ٹی ائی کورکمیٹی مشکل حالات میں کام کررہی ہے، جب تک چیئرمین تحریک انصاف رہا نہیں ہوتے کورکمیٹی امانت میں خیانت نہیں کرے گی۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا اور ان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا، چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کسی کو خام خیالی ہے تو وہ دور ہو جائے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ دس روز قبل ایک مردم شماری کا نوٹس جاری کیا گیا، 90 دن میں انتخابات کے حوالے سے آئین بڑا واضح ہے اور انتخابات میں 90 دن کی قدغن ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ حلقہ بندیاں قانونی نکتہ ہے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ سینیٹر علی ظفر 90دن میں انتخابات کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے جبکہ سلمان اکرم راجہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو چیلنج کرنے سپریم کورٹ جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور بار کے مؤقف میں تمام شعبے اکھٹے نظر آتے ہیں، جے یو آئی کو 90 دن انتخابات پر واضح مؤقف اپنانا ہو گا۔ وائس چیئرمین کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم حکومت نے غفلت سے ملک کو آئینی بحران میں دھکیل دیا، 90 دن میں انتخابات کے تاخیری فیصلے سے ڈیڈ لائن عبور ہوتی دکھائی دے رہی ہے، اگر بر وقت انتخابات نہ ہوئے تو مزید تاخیر ہو گی، اگر انتخابات میں مزید تاخیر ہوئی تو سینیٹ انتخابات متاثرہونگے کیونکہ آدھی سینیٹ کو مارچ میں منتخب ہونا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئے صدر کی تعیناتی کے لیے بھی قانونی پیچیدگیاں ہوں گی




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام