نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جڑانوالہ کا دورہ ،متاثرین سے ملاقات

هفته 19  اگست 2023ء

سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ کا دورہ کیا۔متاثرہ گھروں اور گرجاگروں کی صورتحال کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر ترین جج اور نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں کرسچین کالونی کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے سانحہ میں متاثر مکانات اورگرجا گھروں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ کے سانحہ کے متاثرین سے بھی ملاقات کی جب کہ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی کمشنر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعےکو 3 دن گزرگئے لیکن متاثرہ گلیاں تاحال صاف نہیں کی گئیں۔نامزد چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر کو کرسچین کالونی کی گلیاں فوری صاف کرانے کی بھی ہدایات دیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دانش اسکول میں متاثرین سے ملاقات کی جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وہاں سے روانہ ہوگئے




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے