نظر بندی کےلئے پیشگی اجازت کا فیصلہ، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بنچ نے معطل کردیا

بدھ 16  اگست 2023ء

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بنچ کا بڑا فیصلہ،تین ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف عدالت کی پیشگی اجازت کے حوالے سے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بنچ نے ڈپٹی کمشنر کی اپیل پر تین ایم پی او کے تحت نظر بندی کے حوالے سے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا ڈویژن بنچ جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص پر مشتمل تھا،سنگل بنچ کا فیصلہ معطل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر کا بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال ہوگیا ہے لاہور ہائیکورٹ ڈویژن بنچ نے آئندہ سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات