سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی رہائی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار ،لاہور منتقل

پیر 14  اگست 2023ء

سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی نیب کی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ راہداری ریمانڈ کے بعد لاہور منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ نے نظر بندی کی مدت ختم ہونے پر رہا کردیا تاہم چوہدری پرویز الہی جیسے ہی اڈیالہ جیل کے مرکزی گیٹ سے باہر نکلے تو انہیں نیب راولپنڈی و لاہور کی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کرلیا، نیب ٹیم نے پرویز الہی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کر کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی۔ جس پر ڈیوٹی سول جج نے پرویز الٰہی کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا، جس کے بعد ٹیم لاہور روانہ ہوگئی۔ ڈیوٹی جج نے راہداری ریمانڈ میں حکم دیا کہ ملزم پرویز الٰہی کو کل منگل کو نیب لاہور کی متعلقہ عدالت پیش کیا جائے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ