نو مئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا جو ناکام ہوا،سابق وزیردفاع خواجہ آصف |
|
پیر 14 اگست 2023ء | |
سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو مئی واقعات سوچا سمجھا منصوبہ تھا جو ناکام ہوا،عوام آئندہ انتخابات میں نو مئی کابدلہ لیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا دروازہ کھلا ہے لیکن نواز شریف کے لیے کوئی دروازہ نہیں کھلا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج اگر مسلم لیگ ن متحرک نظر آتی ہے تو وہ پچھلے پانچ سال کی ثابت قدمی کا نتجہ ہے، آج سوا سال کی حکومت کے بعد عوام کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے قافلے کو اپنی منزل تک پہنچایا، ہم یہ نہیں کہتے چار سال کا سارا گند صاف کیا لیکن ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ہم نے پی ٹی آئی حکومت کی بارودی سرنگوں سے ملک کو نکالا۔ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا 9 مئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا لیکن ناکام ہو گیا، عوام الیکشن میں ان سے 9 مئی کا بدلہ لیں۔ سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کا دروازہ کھلا ہے لیکن نواز شریف کے لیے کوئی دروازہ نہیں کھلا تھا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اسمبلی میں ڈکٹیٹر کے خلاف تقریر کی لیکن فوج اور تنصیبات پر حملہ نہیں کیا، فخر ہے کہ میں ایسے قائد کا ورکر ہوں جو پہاڑ کی طرح ظلم کے سامنے ڈٹ کے کھڑا رہا |