سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ،بینکنگ کورٹ کراچی منتقل

منگل 08  اگست 2023ء

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بینکنگ کورٹ کراچی منتقل کر دیا گیا۔اس سے پہلےکیس نومبر 2019 میں نیب کورٹ اسلام آباد منتقل کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اسلام آباد کی عدالت سے بینکنگ کورٹ کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔کراچی کی بینکنگ کورٹ کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز کی دستاویزات بھی موصول ہوگئی ہیں۔کیس کی منتقلی کے بعد اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علاج معالجے کے لئے ملک سے باہر جانا ہے نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت دیگر نامزد ہیں جن پر چار ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات ہیں۔خیال رہے کہ کیس نومبر 2019 میں نیب کورٹ اسلام آباد منتقل کیے گئے تھے۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟