اے پی ایم ایل انتخابی نشان الاٹمنٹ کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کی دستاویزات طلب کر لیں

منگل 08  اگست 2023ء

پارٹی نشان الاٹ کرنے کا معاملہ،اے پی ایم ایل کو پندرہ اگست تک دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سےالیکشن کمیشن کےپانچ رکنی بینچ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اے پی ایم ایل کے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ 2010 میں اے پی ایم ایل کی پارٹی رجسٹریشن ہوئی،اس پارٹی میں شروع سے آپس میں شدید اختلاف رہا ہے، اور پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تفصیلات بوگس ہیں، سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر کی وکیل اے پی ایم ایل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن صدیق مرزا کو ابھی تک پارٹی صدر تسلیم نہیں کر رہا، اگلی تاریخ تک ان کو تمام دستاویزات فراہم کر دیں،اگلی سماعت پر اس کیس کو نمٹا دیں گے اے پی ایم ایل کے وکیل کا۔کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کر دیں گے، الیکشن کمیشن نے اے پی ایم ایل کو نشان الاٹ کرنے کے کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا