توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید،ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا،وارنٹ گرفتاری جاری

هفته 05  اگست 2023ء

توشہ خانہ کیس،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سنا دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کا فیصلہ سنا دیا عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا الزام ثابت ہوا ہے اور ملزم نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا ہے،ملزم نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی مکمل ظاہر نہیں کیں عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کی سزا سنادی اوراہل لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے ہیں اور اسلام آباد پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے واضح رہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کو اعلیٰ عدالتوں سے کوئی ریلیف نہیں ملتا اور انکی سزا برقرار رکھی جاتی ہے تو وہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور پانچ سال کےلئے نااہل ہونگے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات