عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

منگل 01  اگست 2023ء

عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا،بجلی اور ایل پی جی کے بعد پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 272.95 روپے ہوگئی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 272.95 روپے ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ قیمتوں میں کم سے کم رد و بدل کیا جائے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہیں اس لیے ایسے فیصلے نہیں کر سکتے جس سے ملک مشکل میں گھرے، ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام