اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل،قائمہ کمیٹی نے وائس چانسلر کی کلاس میں عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی |
|
پیر 24 جولائی 2023ء | |
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسرکے پاس طالبات کی نازیبا تصاویربرآمد ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔وائس چانسلر کی کمیٹی میں عدم حاضری پر برہمی کا اظہار تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلر کے اجلاس میں نہ آنے پرسخت برہمی کا اظہار کیا ، کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلرکے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی پی اوبہاولپورکو بھی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں میں اس قسم کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے،چیئرمین ایچ ای سی اس سارے معاملے کی نگرانی خود کریں دوسری جانب بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل کےلئےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر، ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل شامل ہیں انکوائری کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی کے واقعہ کے ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی،کمیٹی واقعہ میں ملوث افراد کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کرے گی |