خیبر کی تحصیل باڑہ میں دہشتگردوں کا حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا،چار شہید، آٹھ افراد زخمی

جمعرات 20 جولائی 2023ء

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں کمپاونڈ کے مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی، 8 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے سرچ آپریشن کے دوران ملبے کے نیچے سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی جبکہ اسپتال میں بھی شدید زخمی اہلکار شہید ہوگیا۔ ترجمان خیبر پولیس کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں میں نور بہادر اور طیب شامل ہیں۔ حملے کے بعد سیکیورٹی ٹیموں نے جوابی کارروائی کی اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس کی مزید نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود رہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کہ باڑہ تحصیل پر دو خودکش حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی لیکن فوری جوابی کارروائی سے حملہ آوروں کو مار دیا گیا، برقت کارروائی سے حملہ ناکام بنایا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو تحصیل کمپاونڈ آفس کے مین گیٹ پر تعینات تھے۔ ریسکیو 1122 نے 2 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے ایک شدید زخمی کو ایچ ایم سی علاج کے روانہ کر دیا گیا




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار