کور کمانڈرز کانفرنس،سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ،اہم فیصلے

پیر 17 جولائی 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 258 ویں کورکمانڈرز کانفرنس، مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت، کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ہمسایہ ملک میں ٹھکانے موجود ہیں، شرکائ کو بریفنگ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بہترین پروفیشنلزم کیلئے بامقصد تربیت پر زور، شرکاء کا معیشت کی بحالی کیلئے تکنیکی، انتظامی سمیت ہرقسم کی معاونت کے عزم کا اعادہ،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں 258 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی، فورم کے شرکاء کو دہشت گردی کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی مسلسل قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا، شرکاء کو داخلی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، شرکاء کو بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے دہشت گردوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں اور کارروائی کی آزادی میسر ہے، دہشت گردوں کو ان سہولیات سمیت جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی سے پاکستان کی سیکیورٹی متاثر ہورہی ہے، کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ بامقصد تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے، کانفرنس کے شرکاء کو حکومت کے معاشی بحالی کے منصوبے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرہ کار میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لئے منصوبہ بند حکمت عملی کے اقدامات کو پاکستانی عوام کی مجموعی بھلائی کے لیے ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی،،




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار