وزیراعظم شہباز شریف کا اگست میں معاملات نگران حکومت کے سپرد کرنے کا اعلان

جمعرات 13 جولائی 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف کا اگست میں معاملات نگران حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان،کہا چار سال کا ملبہ پندرہ ماہ میں صاف کیا سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگست 2023 کو ہم معاملات نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے، اپنے دور حکومت میں ہم نے ملکی مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا15 ماہ میں 4 سال کی بربادیوں کا ملبہ صاف کیا، معیشت، خارجہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں لگی آگ بجھائی۔اور ملک کے لئے حالات سازگار بنائے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے ووٹ بینک کی فکر نہیں کی اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کی فکر کی، ہم ملکی معیشت کی بحالی میں مصروف تھے اور کچھ لوگ ملک کو ناکام بنانے میں مصروف تھے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ اور اُن کی ناپاک سازش مٹی میں مل چکی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے جامع پروگرام بنا لیا گیا ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام کا کام شروع کر دیا گیاہے، وطن دشمن کی سازشوں کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب ہمارے سامنے ایک ہی راستہ ہے کہ کشکول توڑ دیں، مقروض ہونا چھوڑ دیں، پوری قوم یکسو ہے کہ قرض کی زندگی نا منظور ہے۔ ہم مقروض رہنا چھوڑ دیں،محتاجی کی رنجیریں توڑدیں، 9 مئی جیسا یوم سیاہ قوم کی زندگی میں دوبارہ نہ آئے، اب قرض کی زندگی نا منظور ہے، آئیں نفرتیں مٹائیں،محبتیں تقسیم کریں، ایک قوم ہوجائیں۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے