جہلم،گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوٹل کی عمارت زمین بوس،چار افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اتوار 09 جولائی 2023ء

جہلم کے علاقے کالا گجراں میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہوگئی،چار افراد جاں بحق،متعدد زخمی تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے کالا گجراں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے نجی ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر چار افراد جاں بحق جبکہ بارہ سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، امدادی کارروائیوں کےلئے راولپنڈی سے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے زمین بوس عمارت کا ملبہ ہٹانے کےلئے بھاری مشینری سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ خود امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور