حساس تنصیبات پر حملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی تیسرے مقدمے میں بھی نامزد

هفته 08 جولائی 2023ء

9 مئی کے روزسیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج توڑ پھوڑ حساس تنصیبات پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی ائی کو راولپنڈی میں درج تیسرے مقدمہ میں بھی نامزد کردیا گیا یہ مقدمہ تھانہ سول لائنز میں پہلے ہی درج ہے راولپنڈی میں نومئی کے واقعات کی تحقیقات کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو شالیمار چوک میں حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں نامزد کر دیا گیا حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں پہلے سے درج ہے ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی پرحساس مقامات پر حملوں کے لئے کارکنوں کو اکسانے،اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کو سیاسی جماعت کے کارکنان حساس عمارتوں کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے،توڑ پھوڑ کی۔کارکنان نے سرکاری. گاڑیوں،موٹرسائیکلوں پر پٹرول بم پھینک کر نذر آتش کیا تھا اس مقدمے میں سابق ایم پی اے عارف عباسی،زیاد کیانی اور اجمیر خان سمیت 20سے زائد ملزمان نامزد ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو جی ایچ کیوگیٹ،حساس ادارے کے دفتر پر حملوں کے مقدمات میں پہلے ہی نامزد کیا جا چکا ہے جی ایچ کیو گیٹ حملہ تھانہ آر اے بازار اور حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاون میں درج ہے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار