ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی،تین گرفتار،ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

جمعرات 06 جولائی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، میجر عبداللہ کی قیادت میں سیکیورٹی دورسز نے ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کے فرار کے راستے مسدود کردیئے، دہشت گردوں نے اس دوران شدید فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وطن کے بہادر سپوت کوہاٹ کے 33 سالہ میجر میاں عبداللہ شاہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے