شمالی وزیرستان،میران شاہ میں خود کش دھماکہ،تین سیکیورٹی اہلکار شہید

بدھ 05 جولائی 2023ء

*آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں میانوالی کے 41 سالہ نائب صوبیدار صاحب خان، ڈی آئی خان کے 40 سالہ نائیک محمد ابراہیم اور مردان کے 24 سالہ سپاہی جہانگیر خان شہید ہوگئے، جبکہ تین بے گناہ شہری شدید زخمی ہوئے، خودکش حملہ آور کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا تاہم ڈیوٹی پر موجود جوانوں کی جانب سے شبہ کی بنا پر خودکش حملہ آور کو بروقت روکنے سے بڑی تباہی ٹل گئی، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار