پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

هفته 01 جولائی 2023ء

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قونصلر رسائی سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان دوہزار آٹھ کو طے پانے والے معاہدوں کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کے حوالے سے فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں،بھارتی حکومت نے بھارتی جیلوں میں قید چار سو سترہ پاکستانیوں کی فہرست نئی دہلی میں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی ،بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں میں تین سو تینتالیس عام شہری اور چوہتر ماہی گیر شامل ہیں دوسری جانب پاکستان نے پاکستانی جیلوں میں قید تین سو آٹھ بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی بھارتی قیدیوں میں دو سو چھیاسٹھ ماہی گیر اور بیالیس عام شہری شامل ہیں ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ جو قیدی اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں اور انکی شہریت کی تصدیق ہوچکی ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور پاکستان بھجوایا جائے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان