سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،چھ دہشتگرد مارے گئے

جمعه 30 جون 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ضلع ٹانک کے علاقے منزئی میں جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، دریں اثناء شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے رمیان ایک اور جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں مزید تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا،،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟