باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،کمانڈر سمیت تین دہشتگرد مارے گئے

بدھ 28 جون 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر شفیع سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے دہشت گردوں کے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا،،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ